مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی، 30 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع
وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 3.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی۔

حالیہ ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، گھی، دالیں، چاول، آلو، ٹماٹر، دودھ، دہی، چینی اور گوشت کی قیمتیں بڑھیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا، دال مسور 12 روپے، دال ماش 9 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال چنا 5 روپے 30 پیسے، دال مونگ 3 روپے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی، اڑھائی کلو کا گھی کا ٹین 1426 روپے کا ہو گیا۔

لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 42 پیسے کا ایک ہفتے میں اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 28 پیسے، دودھ کی فی کلو قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ، چینی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے، مٹن کی قیمت میں 3.45 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے بجلی کے فی یونٹ میں 1.88 روپے کا اضافہ ہوا، پیاز، آٹے کے تھیلے، انڈوں اور فی درجن کیلا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی۔

دوسری جانب اداریہ شماریات کے مطابق 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

Related Posts