اپوزیشن کو حکومت کی مدت پوری ہونے کا انتظار کرنا ہوگا ،شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنےاختیارات سےتجاوزنہ کرے،شفقت محمود
اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکاکہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف زیادہ شکایات آرہی ہیں،اگر کسی بھی پرائیوٹ اسکول نے فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

لاہور: وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمودنے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے غیرمنطقی مطالبات ناقابل قبول ہیں،انہیں حکومت کی مدت پوری ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اور پھر عوام فیصلہ کرینگے آئندہ حکومت کسے دینی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف)نے چارمطالبات پیش کئے جن میں وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ بے معنی ہے ۔

نئے انتخابات کامطالبہ بھی غیرمنطقی ہے کیونکہ 2018ء کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اورشفاف طریقے سے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی وی حملہ کیس،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

باقی ماندہ دو مطالبات پربات ہوسکتی ہے کیونکہ حکومت بھی قانون اورآئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہم اس کے لئے بیٹھ کر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا ہے اور ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی اس لئے انہیں آئین و قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے ۔

Related Posts