اپوزیشن نے اپنے ادوار میں صرف ذاتی کاروبار کو فروغ دیا، وفاقی وزراء

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن نے اپنے ادوار میں صرف ذاتی کاروبار کو فروغ دیا، وفاقی وزراء
اپوزیشن نے اپنے ادوار میں صرف ذاتی کاروبار کو فروغ دیا، وفاقی وزراء

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر صنعت حماد اظہر اور وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ملک کی معاشی صورتحال، اداروں اور عوام کی حالت زار ان دو پارٹیوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا اگر کوئی نجات دہندہ ہے تو وہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے ادوار میں اپنے ذاتی کاروبار کو فروغ دیا، ملک کے اداروں کو تباہ کیا اور لوٹ کھسوٹ کر کے ملک سے باہر جائیدادیں بنائیں اور ملک سے باہر جا کر بیٹھ گئے۔کبھی بیماری کا بہانہ بنا کر کبھی این آر او لے کر۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں، انہیں غریب عوام کی پرواہ نہیں، ان کے پاس تو سب کچھ ہے، اس لئے انہیں غریبوں سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیر اعظم نے جس ثابت قدمی اور واضح سوچ کے ساتھ اس وبا کا مقابلہ کیا ہے، جس طرح سے پاکستان کا عالمی تشخص دوبارہ بحال کیا ہے لیکن یہ سیاسی جماعتوں سے یہ سب کچھ ہضم نہیں ہورہا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انڈسٹریز حماد اظہر نے کہا کہ آج اپوزیشن نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے دوبارہ بجٹ کو مسترد کردیا ہے، لیکن یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے کہ انہوں نے کس چیز کو رد کیا ہے، نہ تو ہم نے اس بجٹ میں کوئی نئے ٹیکسز لگائے، بلکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ان حالات میں ہم نے ریلیف دیا، ایک کروڑ 60لاکھ خاندانوں کو امداد پہنچا رہے ہیں، اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،30 لاکھ چھوٹے کاروباروں کے بجلی کے بل معاف کیے۔مجھے امید تھی کہ اس مرتبہ کم از کم اس وبا میں یہ لوگ ذمے داری کا ثبوت دیں گے لیکن لگتا ایسے ہے کہ ان کو صرف اپنے سرمائے کی فکر ہے، ان کو صرف این آر او چاہیے۔ان کو اگر این آر او مل جائے تو یہ تنقید بھی ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30سے 35سالوں تک انہوں نے پاکستان پر حکومت کی لیکن کبھی عام طبقے، غربت کے خاتمے، بیوہ خواتین، بزرگ شہریوں کے لیے جامع پروگرام نہیں لے کر آسکے، کیونکہ انہیں غریبوں کی فکر ہی نہیں ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہم سمجھے تھے کہ بات ہوگی تو فرزند زرداری کچھ نہ کچھ سیکھ کر عالمی وبا کے دوران ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتائیں گے، کوئی ڈیٹا سامنے رکھیں گے کہ انہوں نے بھاشن کے سوا کسی کو راشن دیا یا نہیں۔مگر سب کے سامنے ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کہیں راشن تقسیم نہیں کیا گیا۔

Related Posts