اربوں روپے مالیت کی 80 ایکڑ اراضی پر جاری تنازعہ حل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں روپے مالیت کی 80 ایکٹر اراضی پر جاری تنازعہ حل ہوگیا
اربوں روپے مالیت کی 80 ایکٹر اراضی پر جاری تنازعہ حل ہوگیا

کراچی: گلشنِ معمار ہاؤسنگ اسکیم سے متصل اربوں روپے مالیت کی 80 ایکڑ اراضی پر جاری تنازعہ،چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی مداخلت سے حل ہوگیا۔ سفاری ایسوسی ایٹ کے زیر قبضہ زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی نکلی۔

سروے سپرنٹنڈنٹ آفس نے رپورٹ جاری کردی، ایم ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی کے خلاف سخت کارروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو سفارش کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سروے سپرنٹنڈنٹ نے ٹیکنیکل اسٹاف کی موجودگی میں اراضی کی حدبندی کا تفصیلی سروے کیا۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر،مختیار کار اور تپے دار بھی موجود تھے۔تفصیلی سروے کے بعد سروے سپرنٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سفاری ایسوسی ایٹس کے زیر قبضہ 80 ایکڑاراضی میں 67-27 ایکڑ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔

رپورٹ میں سروے نمبر 37-35 اور کلاس نمبر137 اور ناقبولی سروے نمبر40 ٹپہ تیسر سب ڈویژن منگھوپیر بتایا گیا ہے۔سروے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گلشن معمار ہاؤسنگ اسکیم کی 80ایکڑ اراضی کے حوالے سے ایم ڈی اے کا مؤقف درست تھا۔

واضح رہے کہ ایم ڈی اے کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ اسکیم 45 کے حوالے سے منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کو شروع کراسکے جبکہ ڈپٹی کمشنر کو  ایم ڈی اے کی اسکیم45 میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔

سروے سپریٹنڈنٹ کی جاری رپورٹ کے بعد ڈپٹی کمشنر غربی کے تمام تر دعوے زمین بوس ہوگئے ہیں،تاہم دوسری طرف سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی نے سوشل میڈیا پر جھوٹے الزام اور نازیبا مواد لکھ کر ایم ڈی اے کے افسران کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات نے رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردی جس میں ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی کیخلاف سخت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ تنازعہ گلشن معمار ہاؤسنگ اسکیم سے متصل ٹمبر مارکیٹ کی اراضی پر راتوں رات سرکاری سرپرستی میں کئے جانے والے قبضے سے شروع ہوا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر غربی نے ایم ڈی اے کو آگاہ کئے بغیر سفاری ایسوسی ایٹ کو پہلے سے الاٹ ٹمبر مارکیٹ کی زمین پر اچانک اپنی نگرانی میں ڈیمالیشن کرادی جس کے بعد لینڈ مافیا نے مذکورہ اراضی پر قبضہ شروع کردیا تھا۔

Related Posts