اومیکرون ویریئنٹ برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگا،وزارت صحت کا انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اومیکرون ویریئنٹ برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگا،وزارت صحت کا انتباہ
اومیکرون ویریئنٹ برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگا،وزارت صحت کا انتباہ

لندن: کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش منسٹر مائیکل گوو نے کہاکہ دارالحکومت لندن میں 30 فیصد بیماروں میں اس کا پتہ چل چکا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اومیکرون دسمبر کے وسط تک برطانیہ میں سب سے زیادہ پایا جانے والا وائرس بن سکتا ہے۔

اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا اسٹروجن نے برطانیہ میں انفیکشن کے سونامی سے خبردار کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا نے پاکستان میں 150سے زائد بچوں کی جان لے لی

اس ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرف گزشتہ روز اٹھاون ہزار سے زائد کیس رپورٹ کیے گئے۔

Related Posts