وائرس کے انکشاف پرنرس اور اسکے شوہر کو شہر بدر کردیاگیا، انصاف کیلئے دہائیاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرس کے انکشاف پرنرس اور اسکے شوہر کو شہر بدر کردیاگیا، انصاف کیلئے دہائیاں
وائرس کے انکشاف پرنرس اور اسکے شوہر کو شہر بدر کردیاگیا، انصاف کیلئے دہائیاں

کراچی: کورونا میں مبتلا فرنٹ لائن ہیروز کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا انکشاف سامنے آگیا، کراچی کے سول اسپتال میں کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والی اسٹاف نرس اور ان کے وارڈ بوائے شوہر کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد شہر بدر کر دیا گیا۔

 کورونا میں مبتلا فرنٹ لائن ہیروز کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کورونا کی تشخیص کے بعد کراچی کے سول اسپتال کی اسٹاف نرس اور ان کے شوہر کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔

اسٹاف نرس شہناز نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سول اسپتال میں اسٹاف نرس ہوں، ہم سی ایم ایس کمپاونڈ نشتر روڈ پر رہائش پذیرتھے اور شوہر مجید میڈیکولیگل آفیسر کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف ہے۔

شہناز کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران شوہر میں کورونا کی تشخیص ہوئی، میں نے فوری شوہر کو 15 روز کے لیے گھر میں قرنطینہ کر دیا، آج سے7 روز قبل علاقہ کمیٹی نے رات2 بجے گھر پر دھاوا بولا، ہمیں کہا گیا تمہارے گھر میں کورونا کامریض ہے اسے باہر نکالو۔

ہمیں 3 سے4 بجے کے درمیان گھرسے نکال دیا گیا۔ اسٹاف نرس نے کہا کہ میں اپنے بیمار شوہر کو لے کر دوسرے شہر شفٹ ہوگئی، ایک جانب ہمیں سلام پیش کیا جاتا ہے اور فرنٹ لائن ہیرو کہا جاتا ہے، ہمیں بتایا جائے کیا کورونا ہم خرید کر لائے تھے؟

کیا پوری دنیا میں ہم واحد پیرا میڈیکل اسٹاف تھے جنہیں کورونا ہوا؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں یہ بیماری لگ گئی تھی تو ہمارا کیا قصور تھا، ہمارے ساتھ بہت زیادتی کی گئی اور پوری فیملی کو ہراساں کیا گیا، اپنی چھوٹی بچی کراچی چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ آئی ہوں، وزیر اعظم عمران خان اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل ہے۔

Related Posts