ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد4479 تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Confirmed coronavirus cases in US surge past 504780

کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4479تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 167 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4479ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک پنجاب میں 2224،سندھ 1128، بلوچستان 219، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر33، اسلام آباد میں 102 اور گلگت بلتستان میں 213 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 572 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts