ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5185تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5185تک پہنچ گئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5185تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5185تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 192 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5185ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک پنجاب میں 2464،سندھ 1411، بلوچستان 230، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر34، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 224 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد88 ہوگئی ہے جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 1028 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts