بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادچین سے بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادچین سے بڑھ گئی
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادچین سے بڑھ گئی

ممبئی:بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 85 ہزار 975تک پہنچ چکی ہے جو کہ چین کے 84 ہزار 774 متاثرین سے تجاوز کر گئی ہے۔

مریضوں کی تعداد بڑھنے کی اصل وجہ دارالحکومت ممبئی ہے، جہاں اب کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 48 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈیا کا معاشی گڑھ اور دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بھی ہے۔

کورونا وائرس نے ممبئی کے طبی انفراسٹرکچر کو بھی کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ شہر کے اسپتال چند ہفتوں میں مریضوں سے بھر گئے ہیں، مہاراشٹرا میں وائرس کے باعث2969 اموات ہوئیں جو انڈیا میں کسی بھی ریاست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ ہیں۔

اس وقت ڈھائی لاکھ کورونا وائرس متاثرین کے ساتھ انڈیا دنیا کے پانچویں نمبر کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں اس وائرس کے متاثرین موجود ہیں، انڈیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts