اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30ہزار 941تک پہنچ گئی، جبکہ مہلک وائرس کے باعث اب تک 667افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 13 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس میں ریکارڈ 1476 مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار941 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پنجاب میں 11 ہزار568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 679، بلوچستان میں 2017، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8,212ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ جب کہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دیکھا جائے تو کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 197، سندھ میں 189، بلوچستان 26، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد اپنی جاں بحق ہوئے ہیں۔