کراچی:ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6929تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ3276 کیسز اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 912، بلوچستان سے305 جبکہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 237 اور آزاد کشمیر 46 کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی طور پر 55 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 45 فیصد مقامی طور پر پھیلے،اب تک 1645 مریض صحتیاب ہوچکے اور 131 جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نئی اموات رپورٹ کی گئیں،ملک بھر میں اب تک 73 ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3280 نئے ٹیسٹ کئے گئے،ملک کے 588 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،ان ہسپتالوں میں 16 ہزار 387 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔