ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 17698تک جا پہنچی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 17698تک جا پہنچی
ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 17698تک جا پہنچی

کراچی:ملک میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 406 ہو گئی، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17698تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعہ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں اور15ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آئے اور 8 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 6340 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 343اور ہلاکتیں 4 ہوگئی ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1136 ہوگئی۔

Related Posts