دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی
دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی

لندن /نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 1285 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تصدیق کی تھی کہ افریقی خطے کے علاوہ منکی پاکس دنیا کے 30 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام تک دنیا کے 30 کے قریب ممالک میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 1285 تک جا پہنچی تھی، تاہم خوش قسمتی سے اب تک ایک موت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منکی پاکس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اسپین، جرمنی، کینیڈا اور برطانیہ ہیں جب کہ ایک روز قبل ہی 104 مرد حضرات میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی۔

برطانوی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ نئے رپورٹ ہونے والے تمام کیسز مرد حضرات میں پائے گئے، جو ہم جنس پرستی کی جانب راغب تھے۔اگرچہ برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں منکی پاکس کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔

تاہم عالمی ادارہ صحت واضح کر چکا ہے کہ اس کے وبا بننے کے کوئی امکانات نہیں۔ماہرین کے مطابق یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباوں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا، منکی پاکس صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔

منکی پاکس ابتدائی طور پر بندروں میں پائی جانی والی بیماری تھی جو 1970 کے بعد افریقہ کے مغربی حصے میں پھیلی اور کئی دہائیوں تک وہیں پھیلتی رہی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ 1970 میں وسطی افریقہ میں سامنے آنے والی جلد کی بیماری کے کیسز امریکا اور یورپ جیسے خطوں میں بھی سامنے آئے ہیں، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر پھیلنی والی منکی پاکس تبدیل شدہ ہوگی۔

تاہم عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ اب تک کہ شواہد سے اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ امریکا سے یورپ تک پھیلنے والی بیماری منکی پاکس تبدیل شدہ ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں آج خون کے عطیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ماہرین کے مطابق منکی پاکس عام طور پر صرف افریقی خطے میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ مرض کے کیسز کسی دوسرے خطے میں سامنے نہیں آئے تھے۔

Related Posts