افغان زلزلہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز، امدادی کارروائیاں تیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 افغانستان کے شہر ہرات میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
افغان حکام نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے ہیں، ان کے مطابق اس واقعے میں زخمی اور جان بہ حق ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔
ملا جانان سائق نے مزید کہا کہ اب تک 20 دیہات میں تقریباً 2 ہزار رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں اور 35 ریسکیو گروپ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق حالات کی خرابی کے باعث ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد موصول نہیں ہوسکی ہے۔
افغان حکام نے عالمی امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی جلد از جلد بحالی میں مدد اور تعاون کریں۔
انہوں نے بتایا کہ امارت اسلامیہ نے متاثرین تک پہنچنے کے لیے 100 ملین افغانی مختص کیے ہیں، متعدد افراد اور اداروں نے بھی ان متاثرین کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے، جن میں عزیزی بینک کے چیئرمین میرویس عزیزی نے 20 کروڑ افغانی کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts