تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔

شہبازشریف کی جانب سے لاہور میں میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام دیا گیا، جس میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے، اس ایکٹ کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے ریکوزیشن کی ہدایت کردی ہے، تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔

Related Posts