غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے، خالد مقبول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں جنا ح کا پاکستان چاہیے،جہا ں سب کو مساوی حقوق حا صل ہوں، خالد مقبول صدیقی
ہمیں جنا ح کا پاکستان چاہیے،جہا ں سب کو مساوی حقوق حا صل ہوں، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر این اے 245 کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گِنوائیں گے۔

ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم پر غلط نتیجے تھوپے گئے، اس لیے عوام سیاسی نظام سے غیر متعلق ہو رہے ہیں، ووٹ کی عزت کو عوام اپنے ہاتھوں سے بچائیں۔ شہرمیں جعلی نظریات کی بنیاد پرووٹ تقسیم ہوا، ہمارا ووٹ بینک چرایا گیا۔

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ کوئی مقدس گائے نہیں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے، ایسانہیں ہوسکتا کہ کچھ لوگوں کو ہر غلط کام کی کھلی چھوٹ دے دی جائے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک حماقت ہے، فواد چوہدری

اُنہوں نے کہا کہ پراجیکٹ پی ٹی آئی ناکام ہوگیا، تحریک انصاف آئندہ اقتدار میں آئے تو ایم کیوایم کے بغیر حکومت بنائے۔

Related Posts