کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔
اس کے علاوہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا۔