نیلم جہلم پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیلم جہلم پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا
نیلم جہلم پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا

راولپنڈی:نیلم جہلم پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے، نیلم جہلم پراجیکٹ نے یہ اہم ہدف جولائی اور اکتوبر 2019 کے دوران لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے بھارتی گولہ باری کے باوجود حاصل کیا۔

حالانکہ گولہ باری کے نتیجے میں پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ورکرز کو اُن کے تحفظ کے پیشِ نظر پراجیکٹ ایریا سے نکالنا پڑا،ترجمان واپڈا کے مطابق 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8ارب یونٹ بجلی فراہمی کیساتھ پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی اِس مقدار کی بدولت 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔

دشوار گزار پہاڑی علاقے میں تعمیر کیے گئے نیلم جہلم پراجیکٹ کو انجینئرنگ کا شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔ پراجیکٹ کا 90 فیصد حصہ زیرِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے۔

منصوبے کے پہلے یونٹ سے اپریل 2018ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔ چاروں یونٹ مکمل اور فعال ہونے کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے 14 اگست 2018ء کو پہلی بار اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

مزید پڑھیں: زمین سے دور رہنے کیلئے خلاء بازوں کو نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ناسا

Related Posts