این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلہ جاری کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلہ جاری کر دیا
این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلہ جاری کر دیا

کراچی: این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ برس مون سون کی بارشیں پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں سیلاب کا سبب بنیں،شہروں میں نکاسی آب کا ناقص نظام سیلاب کا سبب بنتا ہے۔

شہری علاقوں خصوصاً کراچی، لاہور، حیدرآباد، ٹھٹہ اور راولپنڈی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے، اس سال محکمہ موسمیات نے اوسطاً زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہری نالوں اور نکاسی آب کے نظام کی پیشگی صفائی کا بندوبست کیا جائے، کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر دستیاب وسائل کو پہلے سے تیار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ گزشتہ برس بھی سندھ اور پنجاب میں زیادہ بارشیں ہوئی تھیں، جس کے باعث کراچی کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts