این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک دورانیہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیاا
این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک دورانیہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیاا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ 42 دن سے کم کرکے 28 دن کردیا ہے۔

وزارت صحت اور این سی او سی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گی ہے جبکہ دس ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔

اس فیصلے سے متعلق تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا، وزارت صحت کے مطابق ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا اور این ڈی ایس افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں، شیخ رشید احمد