قومی وومن کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں توسیع کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women Cricket Team

ڈربن:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد زمبابوے روانہ ہوجائے گی، جہاں اسے 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری سیریز کا آخری میچ 3 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، جہاں سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم ہرارے روانہ ہوجائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز 11 سے 20 فروری تک کھیلی جائے گی۔

زمبابوے کے پاس انٹرنیشنل ون ڈے اسٹیٹس نہ ہونے کے باعث یہ تینوں ایک روزہ میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا تاہم دونوں ٹیموں کے مابین شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس حاصل ہوگا۔

ان اضافی میچز سے پاکستان اور زمبابوے کو رواں سال جولائی میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2021 کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کی تصدیق ان کی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے کیونکہ ہم ان مشکل حالات کے باوجود بھرپور تیاری کے ساتھ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ مئی 2019 کے بعد زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی کرکٹ سیریز ہوگی۔شیڈول کے مطابق گیارہ فروری کوپہلا ایک روزہ میچ بمقام ہرارے اسپورٹس کلب،تیرہ فروری کودوسرا ایک روزہ میچ، ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوگا۔

جبکہ 15فروری کوتیسرا ایک روزہ میچ، ہرارے اسپورٹس کلب،اٹھارہ فروری کوپہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ہرارے اسپورٹس کلب،بیس فروری کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔

Related Posts