قومی ٹیم ایک بار پھر سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

گزشتہ روز بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن مینجمنٹ کا فقدان ہے، راشد لطیف

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا، بھارت ایشیا کپ کا فاتح بن کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان ایشیا کپ نہ جیت سکا لیکن رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے۔

Related Posts