قومی اسکواڈ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے برسبین روانہ ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسکواڈ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برسبین روانہ ہوگا
قومی اسکواڈ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برسبین روانہ ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا جبکہ کپتان بابراعظم کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں کامیابی سمیٹنے کے فوری بعد قومی ٹیم میلبرن کے لیے فلائٹ پکڑے گی، جہاں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جبکہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے، وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

Related Posts