پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کریگی، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے‘شہباز شریف
مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے‘شہباز شریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،معیشت صفر ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی بہتری کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی،غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔

اجتماعی دانش کوبھی بروئے کار لائیں تو ملک کی معاشی ترقی کو واپس لانا آسان نہیں۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان معاشی لحاظ سے ٹیک آف کرگیا تھا،آج معیشت صفر ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی بہتری کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی،غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے،تاریخ اور حقائق گواہ ہیں۔

پی ٹی آئی نے سابقہ دونوں حکومتوں کے مجموعی قرضوں سے بھی زیادہ قرض لیا۔ سیاست میں شائستگی کاچلن پی ٹی آئی نے ختم کردیا،اس طرح کی بازاری گفتگو کسی حکومت کے سربراہ نے نہیں کی تھی جو آج ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک پاکستانی کے طورپر سوچتا ہوں تو موجودہ حالات کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،سوچتا ہوں کہ ملک کو مسائل کی اس دلدل سے کیسے نکالنا ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ کرپٹ، نالائق اور نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے۔

موازنہ کریں تو آج افغانستان بھی پاکستان سے آگے ہے، پاکستان کے حالات دیکھ کر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے،حکومت اور اپوزیشن دونوں میں رہے لیکن موجودہ حکومت سے بری اور بدترین حکومت نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہاکہ سیاست، وژن، خلوص، کارکردگی، کمٹمنٹ کے لحاظ سے موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے،بخدا، موجودہ وزیراعظم سے ناکام وزیراعظم اورسوچ کا اتنا کھوکھلا پن اور فقدان آج تک نہیں دیکھا،تدبیر، حکمت عملی، محنت اورکمٹمنٹ کا فقدان جتنا موجودہ حکومت میں ہے، پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ 72 سال کی ناکام ترین حکومت ہے، اڑھائی سال میں قوم نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیکھا،قوم ووٹ کے ذریعے اس کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقدامات کا زہریلا پھل آج قوم کھانے پر مجبور ہے۔

پی ڈی ایم کی کاوشوں کی بھرپور ستائش کرتا ہوں،پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کی فکر کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں 5000 میگاواٹ بجلی کے چار پلانٹس لگائے،آٹھ سال پہلے جو منصوبہ لگا، اس سے بھی سستے منصوبے لگائے لیکن استعداد کار جدید ترین تھی۔

پاکستان کی 72 سال کی تاریخ میں سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے، الحمداللہ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے قطر کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی، ملکی مفاد کا بھی نہیں سوچا،طویل المدتی معاہدے آنے والے ہر طرح کے حالات کو مدنظر رکھ کر کئے جاتے ہیں۔

Related Posts