قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے اہم کیچ ڈراپ کرنے کیلئے حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم پاکستانی قوم حسن کو شکست کا ذمہ دار قرار دینے کی مخالف نکلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئے حوصلہ افزاء پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیٹ پر حسن علی کی تصویر وائرل ہوگئی جس میں انہیں میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد انتہائی افسردہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیچ چھوٹنے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔
رمیز راجہ کا سیمی فائنل میں شکست پر قومی ٹیم کیلئے حوصلہ افزاء پیغام
شائقین کرکٹ نے حسن علی کو اہم کیچ چھوڑنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
تاہم پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ حسن علی میچ جیت کر دینے والے کھلاڑیوں میں سے ہے۔ کسی بھی شخص کا کوئی دن خراب ہوسکتا ہے۔ حسن علی کو بھی قوم کی حمایت چاہئے۔
A fantastic cricketer and match-winner. Everyone can have a bad day. Hassan Ali deserves backing and support, not abuse or finger-pointing #T20WorldCup #PAKvAUS pic.twitter.com/vdnhBreVP9
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 11, 2021
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے 27 سالہ حسن علی کی 4 سال پہلے کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں چیمپینز ٹرافی تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ حسن علی نے زبردست کرکٹ کھیل کر ٹرافی جیتنے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
Hassan Ali is and always will be a hero for Pakistan cricket. No doubt about it. pic.twitter.com/UzqGjheyGq
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 11, 2021
سعد نامی سوشل میڈیا صارف نے حسن علی کا حوصلہ بڑھانے کیلئے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر کی حمایت میں شاعری کر ڈالی۔ مشکلیں تو آئیں گی۔ مصیبتیں ڈرائیں گی۔ ضد پہ تم اڑے رہو۔ جذبے سے جڑے رہو۔ گن تمہارے گائے گی، دنیا مان جائے گی۔
Mushkilen to ayen gi,
Musibaten darayen gi,Zid pey tum arrey raho,
Jazbey sey jurrey raho.Gun tumhare gaye gi,
Dunya, Maan Maan Maan jaye gi.Love You Hassan Ali, You were, you are and you will be the best. Comeback stronger Lad 💚 pic.twitter.com/dbOmADcH1A
— S A A D 🇵🇰 (@SaadSays22) November 11, 2021
بہت سے پاکستانیوں نے حسن علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کیچ ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی سے برا کسی اور شخص کو نہیں لگا ہوگا۔ اگر گزشتہ شب شکست ہو بھی گئی تو حسن علی کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
Win or lose, we are one family. Grateful to all #Pakistan fans around the world for your love and support. #Alhumdulillah #PakistanZindabad pic.twitter.com/FnplrLIYg2
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) November 11, 2021
پاکستان کیلئے حسن علی نے 2016 سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور جیت کا باعث بنے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ایک روز حسن علی کی کارکردگی خراب تھی تو ان کی گزشتہ کارکردگی کو بھی ذہنوں میں تازہ رکھنا ہوگا۔
Most wickets for 🇵🇰 since 2016
Most wickets for winning cause for 🇵🇰 since 2016
Most Wickets by any International cricketer for winning cause in 2021
2nd most wickets in 2021#CT17 hero & more…Hassan Ali, we have so many reasons to love you, stay strong!💪🏼
You #GotGame🏆 pic.twitter.com/d8Vbu8Irsc— Team Agent Haq 🏆 (@teamagentHAQ) November 11, 2021
کچھ لوگوں نے کرکٹ کیلئے پاکستانی قوم کے پاگل پن کا اعتراف کرتے ہوئے میمز بھی شیئر کیں۔ حسن علی کو روتے دیکھ کر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کیلئے پاگل ہیں، اس وجہ سے یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ ہمیں حسن علی سے نفرت ہے۔
Me after seeing that picture of Hassan Ali where he's crying: pic.twitter.com/rTCVZ8g2nh
— Oshaz (@ThisisOshaz_) November 11, 2021