سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم کبھی بھلا نہیں سکتی،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم کبھی بھلا نہیں سکتی،خرم شیر زمان
سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم کبھی بھلا نہیں سکتی،خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ 16دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو قوم کبھی بھلا نہیں سکتی۔

پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی ہے جس کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔ سانحے میں بچوں سمیت 151افرادکی شہادت پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں نے انسانیت اور مذہب کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر مصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ اپنے جار ی کردہ بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مستقل طور پر شکست دی جا سکتی ہے۔

پاکستان کو فرقہ واریت،لسانیت اور رنگ و نسل سے پاک معاشرہ بنانا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے۔ معصوم جانوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔

دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے اور ملک میں امن بحال کرنے پر افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقے اس مقصد کے لئے پر عزم رہنا ہے جس کے لئے انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

ہمیں بحیثیت ایک قوم یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس سانحہ میں کھو دیا۔

Related Posts