اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی سفارتکار کی موت واقع ہو گئی ہے‘برطانیہ ہائی کمیشن کے تھرڈ سیکرٹری برین جورجی روبنسن کی نعش پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈپلومیٹک انکلیو سے ملنے والی برطانوی شہری کی شناخت ہوگئی ہے برطانوی شہری کا نام برائن رابرٹ سن ہے اور عمر 65سال ہے برطانوی شہری کی لاش کو پولی کلینک کے سرد خانے میں منتقل کردیاگیا۔
اسپتال پولی کلینک کی انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم سے قبل لاش کاکرونا وائرس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے‘لاش کے کرونا ٹیسٹ کا فیصلہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
کرونا ٹیسٹ کیلئے لاش کے سمپل آج رات این آئی ایچ بھیجوایا جائے گا‘ 65سالہ برائن کو مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم برطانوی شہری کی موت کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی پولی کلینک کی انتظامیہ کا کہنا ہے۔