سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا
سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا

اسلام آباد:تھانہ شمس کالونی کی حدود میں سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق خاتون نے بچیوں کے قتل کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 5 سالہ فرح اور ساڑھے تین سالہ حور شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے خاوند کو ویڈیو کال کرکے بچیوں کی لاشیں بھی دکھائی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کا خاوند گھر سے دور تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ والد کے واپس نہ آنے پر بچیاں والد کو بلا رہی تھیں۔خاتون نے بچیوں کے ضد کرنے پر انہیں موت کی نیند سلادیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانہ شمس کالونی منتقل کر دیا ہے،جبکہ معصوم بچیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور، یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی پر 30سے زائد ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک شخض نے اپنی 7دن کی معصوم بچی کو اس لئے قتل کردیا تھا کہ اُسے بیٹے کی خواہش تھی، پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts