لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر اکاؤٹ سے اپنے مداحوں کواپنی والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا ۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں – انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔My mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021
ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے مداحو ں کو ان کی والدہ کی تدفین سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا، انہوں نے کہا والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی، گزشتہ روزشعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بھی اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی