کراچی:معروف قوال شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم رضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کرگئیں ہیں۔مرحومہ کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز چل رہی تھی، آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔
ایم ایم نیوز کے مطابق امجد صابری شہید کے بھائی طلحہٰ صابری نے بتایا کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں،نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ امجد صابری کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون 2016 کو مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ امجد صابری اپنے پروگرام کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں جارہے تھے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل