مرکزی رویت ہلال کمیٹہی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، تاہم عید میلادالنبی ﷺ کی ڈیٹ کنفرم ہوگئی ہے۔
ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کافی دیر تک جاری رہا۔ اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد ربیع الاوّل کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل ہوگی۔ لاہور سے ممبر رویت ہلال کمیٹی ممبر شفیق پسروری کا کہنا تھا کہ ربیع الاوّل کا چاند 3 ستمبر کو صبح 6 بجے پیدا ہوچکا۔ چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زیادہ ہوچکی، مطلع جزوی ابر آلود ہے، لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع صاف ہے اور چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔