محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کااجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کے متعدد مقامات پر مطلع بالکل صاف رہا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:تمام مذاہب کی مقدس کتابوں کی توہین قابل مذمت ہے، مسلم مسیحی رہنماؤں کا اتفاق

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پورے ملک میں عدم رویت رہی۔

Related Posts