ذی قعد کا چاند نظر نہیں آیا، 21 مئی کو 30 شوال ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

  ماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں 21 مئی اتوار کو 30 شوال جبکہ 22 مئی سوموار کو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلوی پولیس نے 95 سالہ خاتون کو کرنٹ لگا دیا

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلا کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کیا۔

Related Posts