سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہوگی
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہوگی

جدہ: سعودی عرب میں ذی الحج سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 9 جولائی کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد سعودیہ کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی گزٹ کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد یکم ذی الحج 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی

یاد رہے کہ آج پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، مگر چاند نظر نہیں آیا تھا، پاکستان میں اب عید الاضحیٰ 10جولائی کو منائی جائیگی۔

Related Posts