آج چاند نظرآنا ممکن نہیں، ماہ مقدس کا جھوٹ کا اختتام کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج چاند نظرآنا ہی نہیں، ماہ مقدس کا جھوٹ کا اختتام کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری
آج چاند نظرآنا ہی نہیں، ماہ مقدس کا جھوٹ کا اختتام کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ابھی جاری ہے، اجلاس کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عوام ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کی امید ظاہر کردی

Related Posts