سعودی عرب میں یکم رمضان جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی اپیل پر رمضان کا چاند تلاش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
مسجد نبوی میں استقبال رمضان کیلئے کیا کیا تیاریاں جاری ہیں؟
سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کےلیے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔
سعودی ماہرین فلکیات نے آج رات رمضان کاچاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہونےکا قوی امکان ہے۔
اس سے قبل رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللّٰہ الخضیری نے بھی کہا تھا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں۔