شوال کا چاند نظر آگیا، آج ملک بھر میں عید الفطرمنائی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطرمنائی جائیگی
چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطرمنائی جائیگی

کراچی: شوال کا چاند نظر آگیا، آج ملک بھر میں عید الفطرمنائی جائیگی، تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا،مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہعید الفطر 24مئی بروز اتوار کو منائی جائیگی۔

واضح رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر 24مئی کو ہونے کے حوالے سے پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا، مگر دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ عید کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر پابندی لگنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہئے کہ وہ اپنی وزارت تک محدود رہیں۔

Related Posts