بچوں کے اغوا کا شبہ، ہجوم نے تشدد کرکے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازم مار دیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے ضلع کیماڑی میں بچوں کے اغوا کاروں کی موجودی کی افواہ پھیلنے کے بعد ہجوم نے ایک ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔
ضلع کیماڑی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فدا حسین جانوری کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ جمعے کی صبح مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا جب ہجوم نے دونوں افراد کو مارنے کے بعد ان کی گاڑی کو بھی آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں:

سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، حافظ نعیم

جائے وقوع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ابھی تک جو حقائق سامنے آئے ہیں اس سے یہ لگتا ہے کہ یہ دونوں کسی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین تھے اور یہاں سگنل چیک کرنے کے لیے آئے تھے۔‘
انہوں نے واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں اچانک یہ افواہ پھیلائی گئی کہ یہ دونوں افراد یہاں پر بچوں کو اغوا کررہے تھے اور ہجوم نے پھر ان پر حملہ کردیا۔‘
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مقدمے کے اندراج کے بعد اس حملے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس نے مرنے والوں کی شناخت انجینئر ایمن جاوید اور ڈرائیور اسحاق کے نام سے کی ہے اور یہ دونوں جاز کمپنی کے ملازمین تھے۔

Related Posts