چیٹ جی پی ٹی کا بے جا استعمال انتہائی بھیانک ہو سکتا ہے

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
(فوٹو؛ فائل)

دنیا بھر میں کروڑوں افراد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) چیٹ بوٹ، ChatGPT کو مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹول تحریری مواد تیار کرنے، سوالات کے جوابات دینے اور خیالات کو منظم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے تاہم، کچھ مخصوص کام ایسے ہیں جن میں اس کا استعمال نقصان دہ یا غیر موزوں ہو سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی میں جب بیماری کی علامات درج کرتے ہیں تو جوابات بھیانک ہوسکتا ہے مثال کے طور پر اے آئی چیٹ بوٹ معمولی فلو کو کینسر بتا سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی مالیاتی معاملات یا ٹیکسوں کے بارے میں وضاحت کرسکتا ہے مگر وہ متعدد چیزوں جیسے ڈیبٹ ٹو انکم ریشو، اسٹیٹ ٹیکس اور دیگر تکنیکی تفصیلات سے واقف نہیں ہوتا، اس کا ڈیٹا پرانے ٹیکس ائیر پر مشتمل ہوتا ہے تو نئے مالی سال کیلئے وہ بیکار ثابت ہوتا ہے۔

چیت جی پی ٹی بنیادی تصورات کے بارے میں تو بہترین ہے تاہم اگر آپ اسے وصیت یا دیگر قانونی دستاویزات کی تیاری کیلئے استعمال کریں گے تو نقصان ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حوالے سے قوانین ہر ملک میں مختلف ہوسکتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی کو جس ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے وہ محدود ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی سرچ کو 2024 کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا اور فروری 2025 میں ہر ایک کو اس تک رسائی دی گئی۔

Related Posts