وزارتِ خزانہ نے مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ خزانہ نے مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنادی
وزارتِ خزانہ نے مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے روپے کی قدر میں بہتری اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنائی ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں روپے کی قدر میں بہتری سے مہنگائی میں بھی کمی کی نوید سنائی گئی ہے، تاہم سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما معیشت سنبھلنے لگی ہے، اور آنے والے مہینوں میں معاشی کارکردگی میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضروری اشیا کی بروقت درآمد اور دیگر حکومتی اقدامات سے سپلائی لائن اور قیمتوں میں استحکام آیا اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 21 سے 22.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگست میں یہ شرح 27 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں برآمدات 5.5 فیصد اضافہ سے7.6 ارب ڈالر رہیں، اس دوران ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ مالی خسارہ 45 فیصد بڑھ کر 672 ارب رہا، ترسیلات زر میں 6.3 فیصد کمی آئی اور وہ 7.7 ارب ڈالر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر ریٹ میں ہیر پھیرسے 50 ارب سے زائد ناجائز منافع کمانے والے 6 کمرشل بینکوں کو اسٹیٹ بینک نے محض 29 کروڑ روپے جرمانہ کیا، جن میں سے ایک بینک کو 14 کروڑ، دوسرے کو 8 کروڑ 17 لاکھ جب کہ دیگر 4 بینکوں کو 1 کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک جرمانہ کیا گیا۔

Related Posts