حکومت کا اہم اقدام، وزارت مواصلات نے 600 سے زائد بند ڈاک خانے کھول دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت مواصلات نے 600 سے زائد بند ڈاک خانے کھول دئیے
وزارت مواصلات نے 600 سے زائد بند ڈاک خانے کھول دئیے

اسلام آباد: حکومت نے 600 بند ڈاک خانے کھول دیئے ہیں، اور وفاقی وزیر مواصلات نے 4000 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پوسٹل سروسز کا کہنا ہے کہ پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، اور 600 سے زائد بند ڈاک خانے کھول دئیے گئے ہیں۔

ترجمان پوسٹل سروسز کے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے 4 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے عوام کو اُن کے گھر کے قریب سے سہولیات میسر ہوں گی، اور ہزاروں خاندانوں کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے وسائل میسر ہوں گے، سابق دور حکومت میں آسامیاں ختم کرکے محکمہ کو پرائیویٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز 2022، نوح دستگیر نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوادیا

وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ سیونگ بینک، پینشن، منی آرڈر سمیت دیگر چیزوں کو ڈیجیٹل کر کے بحال کریں گے، عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائيں گی، دیہاتی علاقوں میں پوسٹل سروسز کی سہولیات بہتر بنائیں گے۔

مولانا اسعد محمود نے کہا کہ 2 کروڑ لوگ ماہانہ ڈاک خانوں سے مستفید ہوتے ہیں، پوسٹل سروس 150 سال پرانہ محکمہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔

Related Posts