کراچی: کراچی میں 26 سے 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد 28 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہوائیں بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی۔شہر میں 28 دسمبر کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری متوقع ہے۔
کراچی میں دن کے اوقات میں پارہ 22 سے 24ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ شمال اور شمال مشرقی ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: فضائی آلودگی جسمانی سرگرمیوں کے فوائد کم کرسکتی ہے۔طبی تحقیق