محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی، کب سے آغاز ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ 19 فروری کو بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بلند مقامات پر شدید برفباری ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Related Posts