محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی

کراچی:  محکمہ موسمیات نے کل سے شہر دو روز کے لیے بوندا باندی کی پیش گوئی کردی ہے، جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو شہر میں صبح کے وقت بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متواتر بحال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 69 اور شام کو 62 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بوندا باندی کے باوجود مطلع گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صحافی اسد علی طور پر مبینہ تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، ذرائع

Related Posts