ذہنی معذور شخض شہریوں کیلئے وبال بن گیا، بچے کو نالہ لئی پل سے نیچے پھینک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذہنی معذور شخض شہریوں کیلئے وبال بن گیا، بچے کو نالہ لئی پل سے نیچے پھینک دیا
ذہنی معذور شخض شہریوں کیلئے وبال بن گیا، بچے کو نالہ لئی پل سے نیچے پھینک دیا

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں راہ چلتے شہریوں پر اچانک حملہ کرکے متعدد افراد کوشدیدزخمی کرنے والا ذہنی مفلوج شخص ایک بار پھر شہرمیں گھومتے ہوئے حملے کرنے لگا۔نیم پاگل شخص نے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں گیارہ سالہ بچے کو نالہ لئی پل سے نیچے گرا دیا۔بچے کو ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری طرف پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت و لاپروائی کے باعث یہ فاتر العقل شخص گزشتہ چند سالوں سے مسلسل راہگیروں،گاڑیوں، سائیکل و موٹرسائیکل سواروں پر اینٹیں اور وزنی پتھرسے حملہ کرکے انہیں خون میں نہلاتا چلا آرہا ہے۔لیکن اسے آج بھی شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے لئے کھلا چھوڑ رکھا ہے۔

حالیہ واقعہ29 اگست2022ء بروز سوموار کو تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پیش آیا۔جہاں گیارہ سالہ بچہ نالہ لئی پل پر موجود تھا۔اسی دوران اس فاترالعقل شخص نے بچے پر حملہ کردیا اور اسے اٹھاکر پل سے نیچے گرا دیا۔

واقعہ میں بچے کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پرشدیدچوٹیں آئیں۔جسے راہگیروں نے بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاہے اور حملہ آور کو پکڑ کر ایک بار پھر پولیس کے حوالے کردیاہے۔

اس وقت کے ایس پی راول رائے مظہراقبال نے بیان دیاکہ اس پاگل شخص کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس شخص کی شناخت اور خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فاتر العقل شخص کو قانون کے مطابق کسی دماغی امراض کے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

لیکن ٹھیک دو ماہ بعدماہ ستمبرمیں اس دیوانے شخص نے ایک بار پھر شہریوں پر ستم ڈھانا شروع کردیا۔ستمبر 2020ء میں فیض آباد میں ایک بزرگ اس کے ہتھے چڑھ گیا جس پر اینٹ سے حملہ کیا گیا۔حملے میں بزرگ کے سر اور آنکھ پر گہرے زخم آئے۔

فیض آباد میں چند گھنٹوں کے دوران اس نے اسی طرح حملہ کرکے دو شہریوں کو زخمی کیا۔جس کے بعد ریسکیو عملے نے پاگل شخص کو ایک بار پھر پولیس کے حوالے کیا۔

بعدازاں آئی ایٹ مرکز میں اس شخص نے گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑنا شروع کردیا اور پارک میں چہل قدمی کرنے والے شہریوں پر حملے شروع کردیئے۔اس فاترالعقل شخص کی وجہ سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے۔شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts