حکومت کچھ بھی کرلے ملتان میں جلسہ ہر صورت ہوگا،نثارکھوڑو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارساکی زیادتیوں کیخلاف،پیپلز پارٹی سندھ کا 3جون سے احتجاج کا اعلان
ارساکی زیادتیوں کیخلاف،پیپلز پارٹی سندھ کا 3جون سے احتجاج کا اعلان

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمدکھوڑو نے ملتان میں گرفتاریوں کے خلاف اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ بھی کرلے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو صورت ہوکر رہے گا، عمران خان کے مسلط کردہ اقتدار کی کشتی اب ڈوب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیتا ہوں کے وہ فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں قبل وقت نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں ورنہ عمران خان کا حال بھی آمر پرویز مشرف جیسا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار نثار کھوڑو نے اتوار کو لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر ملتان روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے بے ساکھیوں پر کھڑے اقتدار کو ہلتا دیکھ کر ہوش کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ملتان جلسہ روکنے کے لئے پولیس کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ جلسوں میں لاکھوں عوام کی شرکت نے وزیراعظم کی نیندیں اڑادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان جلسے میں شرکت کے لئے مجھ سمیت پیپلز پارٹی کے سندھ بھر سے قافلے ملتان کے لئے روانہ ہوچکے ہیں کسی میں ہمت ہے تو روک کردکھائیں۔ اگر پیپلز پارٹی کے کارکنان کو جلسے گاہ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ہر جگہ جلسہ ہوگا دھرنا ہوگا اور گو عمران گو ہوگا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ جیالے مارشل لاؤں سے نہیں ڈرے تو اب بھی ہر رکاوٹیں عبور کرکے ملتان جلسے گاہ پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کرنا ہر جماعت کا جمہوری حق ہے اور وفاقی حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے وہ حق ہم سے نہیں چھین سکتی۔

نثار کھوڑونے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اب عوام میں ریجکٹیڈ ہوچکے ہیں اس لئے عوام کے رد عمل سے بوکھلا کر ملتان جلسے میں عوام کی شرکت کو روک کر آمریت کی یاد تازہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کو عوام کے رد عمل اور طاقت کا اندازہ ہوچکا ہوگا اس لئے عوام آپ کو این آر او دینے کے لئے تیار نہیں اب آپ کو گھر جانا پڑے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی وزرا کو جلسوں کی اجازت اور اپوزیشن کو جلسے کے جمہوری حق سے دور رکھنا وفاقی حکومت کا دہرا معیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1967میں پارٹی کے قیام والے دن ایوبی آمریت نے جبر کا مظاہرہ کیا تھا اور پی ٹی آئی سرکار آج ملتان میں ایوبی آمریت کی سیاہ تاریخ کو دہرا رہی ہے مگر کارکنان آمریت کا اسی طرح مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اگر آپ ہمارے جلسوں سے خوفزدہ نہیں ہیں تو پھر عوام کو جلسے میں شرکت کے لئے کیوں روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام کی اپوزیشن کے جلسوں میں شرکت پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے خلاف ووٹ ہے۔

Related Posts