وفاقی کابینہ کا اجلاس،حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لیگ کے بیانیے پر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے بریفنگ میں بتایا کہ گندم درآمد کرنے سے آٹا سستا ہو جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمیتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کی بحالی، تعمیر نو کا پلان اور ملازمین کی پنشن کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی تین مراحل میں ہوگی۔ کابینہ نے ریلوے بحالی کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2019ء میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے کا منافع کمایا جبکہ 2018ء میں اسے 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

گزشتہ سال پی آئی اے کی ریوینو میں 42 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2018ء میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا۔ 2019ء میں پی آئی اے کا آپریشنل نقصان 7 اعشاریہ 7 فیصد رہا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیر لائن کے سی ای او کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ادارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کو ری سٹرکچر کرنے کی ہدایت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Related Posts