پاک چین افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک چین افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں شرکت کیلئے چینی اور افغان وزرائے خارجہ وفود کے ہمراہ ایک روز پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین افغان اجلاس میں شرکت کیلئے افغان وفد قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، تاجپوشی کی مبار کباددی

افغانستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات،علاقائی استحکام اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان راہداری پر جامع مذاکرات بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا چوتھا دوربھی ہوگا جس کی مشترکہ صدارت پاک چین وزرائے خارجہ کریں گے۔

مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کیلئے روڈ میپ تیار ہو گا۔ دونوں فریق سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔

Related Posts