گوشت فروشوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پورشنز بنانا کراچی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سندھ ہائی کورٹ
پورشنز بنانا کراچی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سندھ ہائی کورٹ

کراچی:گوشت فروشوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ پرانی قیمت پر گوشت نہیں بیچ سکتے۔

رمضان المبارک میں قیمتیں بڑھائی جائیں،کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعاکی گئی ہے کہ گوشت کی قیمت میں اضافہ کیاجائے۔

درخواست میں میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے موقف اختیار کیاکہ موجودہ قیمتوں میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔گائے کا گوشت 600 روپے فی کلواوربکرے کے گوشت کی فی کلوقیمت1100 روپے مقررکی جائے۔

انہوں نے کہاکہ5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔ضلعی انتظامیہ دکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہکبھی دکانداروں کو تھانے میں بندکردیاجاتاہے اور کبھی گوشت اٹھا لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹر ڈالرز میں جانور خرید رہے ہیں۔جانور ایکسپورٹ ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں کہاکہ غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts