راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں نومولود بچوں کی تبدیلی کا معاملہ اہم رخ اختیار کرگیا، پولیس نے والدین کے ڈی این اے کرانے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈھوک کھبے کے رہائشی رمضان کو پہلے بتایا گیا کہ ان کے گھر بیٹا پیدا ہوا، کچھ دیر کے بعد عملہ واپس آیا اور بتایا کہ ان گھر بیٹا نہیں بیٹی ہوئی ہے۔
دوسرے خاندان کے محمد حنیف جو کہ ٹینچ بھاٹہ کا رہائشی ہے اس کو بتایا گیا پہلے کہ اس کے گھر بیٹی ہوئی ہے اس کے بعد عملے نے بتایا کہ ان گھر بیٹا پیدا ہوا ہے،اس سب پر حنیف کے والد باچا خان نے تھانہ وارث خان نے درخواست دی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کرائم نہیں ہے اس لیے اس درخواست پر اندراج رپٹ ہوگی اور اس پر بچوں اور والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا کے کس کا بچہ کس کا ہے ان کو حوالے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بوٹ بیسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3ملزمان گرفتار